بصارت سے محروم عوام بھی ہمارے معاشرے کا حصہ اور قیمتی سرمایہ ہے،ضیاء اللہ بنگش
بدھ 16 اکتوبر 2019 00:02
(جاری ہے)
قاری سعدنور صدر PAB نے مشیرتعلیم کوسپاسنامہ پیش کیا۔
مشیرتعلیم ضیاء اللہ خان بنگش نے بصارت سے محروم عوام کو یقین دلایا کہ ان کا سپانامہ وزیراعلی خیبرپختونخوا کوپیش کیاجائیگا۔ جس پر جلدازجلد عمل درآمد ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ آپ لوگوںکا صحت انصاف کارڈ اور صوبے کے باقی اضلاع میں نابینا افراد کیلئے ٹریننگ سنٹرز کے قیام کے مسائل پربھی غورکیاجائیگا۔ وہ پشاور کے مقامی ہال میں سفید چھڑی کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ تقریب سے وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے انڈسٹریز عبدالکریم خان اور ممبرصوبائی اسمبلی رابعہ بصری نے بھی خطاب کیا۔ ضیاء اللہ خان بنگش نے کہاکہ بصارت سے محروم افراد کو بہترین تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ تربیت فراہم کرنے کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔ تاکہ روزگار کے حصول میں ان کو آسانیاں فراہم کی جاسکیں۔ انہوں نے کہاکہ ہماری پوری توجہ ہوگی کہ آپ لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔ انڈسٹریز میں بھی ان کو باعزت روزگار کے حصول کیلئے کوٹہ مختص کیاجائیگا جبکہ اس دن کے منانے کابنیادی مقصد بھی عوام میں شعوراجاگرکرناہے۔ تقریب میں نابینا افراد کیلئے مختص مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء اور طالبات نے خاکے ، نظم اور ٹیبلوز بھی پیش کئے۔ تقریب کے اختتام پرمشیرتعلیم ضیاء اللہ خان بنگش نے سفید چھڑیاںاور برین واچ بھی تقسیم کئے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.