امریکی پابندیوں کا مقابلہ کریں گے، شمالی کوریا

بدھ 16 اکتوبر 2019 11:42

امریکی پابندیوں کا مقابلہ کریں گے، شمالی کوریا
پیانگ یانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اون نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کا مقابلہ کریں گے جس سے ان کے ملک کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،شمالی کوریا کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے کم جونگ کو ایک سفیدگھوڑے پرسوار ملک کی ایک مقدس پہاڑی مائونٹ پیکٹو پر سفر کرتے شائع ہوئی کی ہے ، جن کا کہنا تھا کہ پابندیوں سے ہمارے عوام کا عزم مزید مظبوط ہوا ہے اور ہم نے مشکل کی گھڑی میں جینا سیکھ لیا ہے ۔

(جاری ہے)

شمالی کوریا کے رہنما نے اکثر مشکل فیصلے کرنے سے قبل مائونٹ پیکٹو کا دورہ کیا۔ واضح رہے سفید گھوڑا شمالی کوریا میں طاقت کی علامت سمجھا جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :