ڈینگی کی روک تھام کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں، سرویلنس کی جانچ پڑتال کیلئے افسران پر مشتمل ٹیمیں گلی محلوں اور ڈینگی لاروا کی ممکنہ افزائش کے مقامات کی چیکنگ کے سلسلہ میں ڈینگی سٹاف کی کارکردگی کا تسلسل سے معائنہ کررہی ہیں،،ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر برائے متعدی امراض ڈاکٹر بلال احمد
بدھ 16 اکتوبر 2019 15:23
(جاری ہے)
انہوں نے متعلقہ اہلکاروں کو کوڑا کے کولیکشن پوائنٹس،برساتی نالوں،سروس اسٹیشنز،بس وٹرک اڈوں،پارکس،گرین بیلٹس،مختلف نوعیت کی ورکشاپس کی پڑتال اور کیمیکل ٹریٹمنٹ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی احساس کوبیدار رکھنے کیلئے معلوماتی پروگرامز کا سلسلہ جاری رکھاجائے۔
انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی میں رکاوٹ بننے یا متعلقہ قوانین کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرائے جائیں گے اور موجودہ سیزن میں ڈینگی کے خطرات کے پیش نظر تمام ترانسدادی واحتیاطی کارروائیوں کو مربوط انداز میں سرانجام دیاجائے گا۔انہوں نے ہسپتالوں میں آئسولیشن وارڈز میں طبی سہولیات کی دستیابی اورمریضوں کا خصوصی خیال رکھنے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ ہر مریض کے کیس کی مکمل رپورٹ تیار کی جائے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے ڈینگی کے مسئلے پر قابو پانے کیلئے جامع حکمت عملی اختیار کی ہے تاکہ عوام کو اس کے وائرس کے خطرہ سے بچایا جا سکے تاہم ڈینگی سے بچائو کیلئے کمیونٹی کا کردار بھی بڑی اہمیت کا حامل ہے ۔انہوںنے کہا کہ حکومتی ادارے ڈینگی کے خلاف تندہی سے برسرپیکار ہیں لیکن اس چیلنج میںمکمل کامیابی کیلئے عوامی تعاون بہت ضروری ہے لہٰذا شہری اپنے گھروں اور اردگرد کے ماحول کو خشک و صاف ستھرا رکھیں تاکہ ڈینگی لاروا کی افزائش کے خدشات نہ رہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تمام ہسپتالوں میں بھی صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ مرکوز ہے اور کسی جگہ پانی جمع نہیں ہونے دیا جاتا تاکہ ڈینگی کو افزائش کا موقع نہ ملے۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی وائرس کے احتمال کا خاتمہ کرنے کیلئے عوامی احساس بیدار رہنا چاہئے جس کیلئے ہر ممکن تشہیری ذرائع کوبھی بروئے کار لایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی ایک سماجی مسئلہ ہے اور مشترکہ کاوشوں سے اس سے بچائو ممکن ہے۔انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ گھروں میں صفائی ستھرائی کا خصوصی خیال رکھیں کیونکہ موسمی درجہ حرارت میں تبدیلی کے باعث ڈینگی لاروا اب ان ڈور میں پرورش پاسکتا ہے جس کی روک تھام کیلئے ماحول کا صاف ستھرا ہونا ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر ڈینگی لاروا کے انسداد کیلئے سرویلنس سرگرمیاں متواتر جاری ہیں تاہم شہریوں کو بھی اس مہم میں اپنا جاندار کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں سیمینارز،واکس اور دیگر پروگرامز باقاعدگی سے منعقد کئے جاتے ہیں جن کا مقصد طالبات میںڈینگی کے نقصانات اور اس سے بچائو کا احساس برقرار رہے۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے گھروں میں مچھروں کا داخلہ بند کرنے کے انتظامات کریں اور رات کو سوتے وقت مچھر دانی لگانے کے علاوہ مچھر بھگائو لوشن اور کوائل کا استعمال کریں جبکہ صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ پوری آستین والی قمیضیں پہنیں تاکہ مچھر کے کاٹنے سے محفوظ رہ سکیں۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.