انسداد ڈینگی کیلئے متعلقہ ادارے اپنا بھرپور کردار جاری رکھیں،ڈاکٹر یاسمین راشد
بدھ 16 اکتوبر 2019 19:07
(جاری ہے)
کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن ذوالفقار احمد گھمن نارووال سے ویڈیو لنک کانفرنس سے منسلک تھے،جبکہ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نائلہ باقر ایڈیشنل کمشنر کو آرڈ نعمان حفیظ ، ڈائر یکٹر ہیلتھ ڈاکٹر نصرت ، ڈی ایچ او ڈاکٹر فرید، کوآرڈینیٹر ڈینگی ڈاکٹر معیز اور دیگر متعلقہ افسران کمشنر آفس گوجرانوالہ میں شریک تھے۔
کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن ذوالفقار احمد گھمن نے صوبائی وزیر صحت کی ویڈیو لنک کانفرنس کے بعد ڈویژن کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ڈینگی ہمارا قومی مسئلہ ہے جس کی وجہ سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے اس ضمن میں ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز سنجیدہ کاوشیں کریں اور سرویلینس ٹیموں کی خود نگرانی کریں تاکہ ڈینگی کو کنٹرول کیا جاسکے۔انہوں نے سی ای او ہیلتھ سیالکوٹ کو تنبیہ کی کہ وہ صحیح ڈیٹا ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ کریں۔انہو ں نے اس امر پر بر ہمی کا اظہار کیا کہ سیالکوٹ سے ڈینگی کالاروا کیوں رپورٹ نہیں ہو رہا، موجودہ موسم میں ڈینگی لاروا نہ ملناممکن نہیں اس ضمن میں غفلت و کوتاہی ناقابل برداشت ہے۔انہو ں نے سختی سے کہا کہ ڈینگی کنٹرول کرنے کے لئے انسدادی کاروائیوں کو تیز کیا جائے تاکہ اسے مات دی جاسکے اور ڈینگی سے ڈرنے کی نہیں لڑنے کی ضرورت ہے۔انہو ںنے کہاکہ حکومت پنجاب ڈینگی کے تدارک کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے اور ڈینگی کے مریضو ں کو ہر ممکن طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے خطیر رقم بھی خرچ کر رہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.