اطالوی پولیس کی کارروائی ،مافیا کے مضبوط گڑھ سے 2.5کلوگرام دھماکہ خیزمواد،ایک کلوسے زائدکوکین ،اورمشین گنوں سمیت 14ہتھیاربرآمد

بدھ 16 اکتوبر 2019 21:13

روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2019ء) اطالوی پولیس نے بدھ کے روزکہاہے کہ انہوںنے مافیا کے ایک مضبوط گڑھ میں 2.5کلوگرام دھماکہ خیزمواد،ایک کلوسے زائدکوکین ،اورمشین گنوں سمیت 14ہتھیاربرآمدکئے ہیں ۔

(جاری ہے)

یہ کارروائی جنوبی شہرریگیوکلابریامیں کارروائی کے دوران سراغ رساں کتوں کی مددسے کی گئی ،جوکہ ڈرین گیٹامنظم جرائم پیشہ گروہ کے مضبوط گڑھ کے طورپرجاناجاتاہے اوراب اسے اٹلی کاانتہائی طاقت ورمافیاگروپ سمجھاجاتاہے۔

کپڑوں کے ڈھیرکے نیچے چھپائی گئی اشیاء کی تلاشی کے دوران پولیس کواڑھائی کلو(5.5پاؤنڈسے زائد)دھماکہ خیزمواداور1100گرام کوکین برآمدہوئی ۔پولیس نے ایک بیان میں کہاکہ دھماکہ خیزموادفیوزاورڈیٹونیٹرانتہائی طاقتور بارودی سرنگیں (آئی ای ڈی )بنانے کیلئے استعمال ہوسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :