تاجربرادری کے تعاون سے بازارکے مسائل حل کرنااولین ترجیح ہے، شمس الزمان

جمعرات 17 اکتوبر 2019 11:16

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء)اسسٹنٹ کمشنرشبقدرشمس الزمان نے کہاہے کہ تاجربرادری کے تعاون سے بازارکے مسائل حل کرنااولین ترجیح ہے،تجاوزات کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائینگی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے اپنے دفترمیںتاجریونین شبقدر بازارکے عہدیداروں حاجی سیدرحیم شاہ باچہ،نوراحمد،مکمل شاہ اورحاجی شاکراللہ سے ملاقات کے دوران کیا۔شمس الزمان نے کہاکہ شبقدربازارکی راہداریاں انتہائی تنگ ہیں اوراوپرسے تجاوزات نے مسئلہ گھمبیربنایاہے ۔انہوںنے کہاکہ عوام کوریلیف دیناہم سب کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔