ہالینڈ میں موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف کسانوں کا انوکھا احتجاج

جمعرات 17 اکتوبر 2019 17:01

ایمسٹرڈیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) ہالینڈ میں موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف کسانوں نے منفرد انداز میں احتجاج کیا۔ ہالینڈ کے ذرائع ابلاغ کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف کسانوں نے احتجاج کرتے ہوئے بڑی تعداد میں ٹریکڑ لا کر سڑکوں پر کھڑے کر دیئے جس کے باعث ٹریفک مکمل طور پر بند ہو گئی۔

(جاری ہے)

اس احتجاج میں عام شہریوں کی کثیر تعداد بھی شامل تھی۔ اس موقع پر کسانوں اور عام شہریوں نے سڑک پر واک کی اور حکومت سے ماحول کو آلودگی سے بچنے کے لیے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :