صنعت و پیداوار ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر 46 کروڑ 86 لاکھ روپی سے زائد کے فنڈز جاری

جمعہ 18 اکتوبر 2019 11:58

صنعت و پیداوار ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر 46 کروڑ 86 ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں صنعت و پیداوار ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک46 کروڑ 86 لاکھ روپی سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 2 ارب 34کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری اعدادو شمار کے مطابق حکومت نے بوستان انڈسٹریل سٹیٹ فیز I کے لئے 7 کروڑ 21 لاکھ، سوات میں فروٹ ڈی ہائیڈریشن پلانٹ کے قیام کے لئے 2 کروڑ 58 لاکھ، نیشنل بزنس ڈویلپمنٹ پروگرام کے لئے 13 کروڑ 43 لاکھ، پراڈکٹ ڈویلپمنٹ سنٹر سیالکوٹ کے لئے 7 کروڑ، ملتان میں ایس ایم ای بزنس سہولیات سنٹر کے لئے 59 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :