لاہور ہائی کورٹ کے مستقل ہونے والے 6 ایڈیشنل ججوں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

جمعہ 18 اکتوبر 2019 22:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2019ء) لاہور ہائی کورٹ کے مستقل ہونے والے 6 ایڈیشنل ججوں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ہے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سردار شمیم خان نے مستقل ہونے والے ججوں سے حلف لیا، حلف اٹھانے والے ججز میں جسٹس احسن حفیظ، جسٹس صادق خرم، جسٹس انوار الحق پنوں، جسٹس فاروق حیدر، جسٹس وحید خان اور جسٹس رسال حسن سید شامل ہیں۔ حلف برداری کی تقریب میں لاہور ہائی کورٹ کے سینئر ججز اور سینئر وکلاء نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :