یونیسکو نے سعودی عرب میں مکالمہ و امن مر کز قائم کردیا

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 09:40

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) یونیسکو نے سعودی عرب میں علاقائی مکالمہ و امن مرکزقائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ شاہ عبدالعزیز قومی مکالمہ مرکز کی نگرانی میں کام کرے گا۔

(جاری ہے)

سعودی میڈیا کے مطابق شاہ عبدالعزیزقومی مکالمہ مرکز کے سربراہ ڈاکٹر عبدالعزیز السبیل نے اس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سعودی وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد آل شیخ نے اس حوالے سے کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے مئی میں یونیسکو کے وفد سے ملاقات کرکے مکالمہ مرکز کے قیام کی اہمیت اجاگر کی تھی۔شاہ عبدالعزیز قومی مکالمہ مرکز غیر سرکاری قومی ادارہ ہے۔ اس کا صدر دفتر ریاض میں ہے۔ اس کا قیام 2004 میں عمل میں آیا تھا۔ شاہ فہد بن عبدالعزیز نے اس کے قیام کا فیصلہ کیا تھا