اساتذہ تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبا کی کردار سازی پر بھی خصوصی توجہ دیں،کمشنر ملتان ڈویڑن

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 14:14

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) کمشنر ملتان ڈویڑن افتخار علی سہو نے کہا ہے کہ اساتذہ تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبا کی کردار سازی پر بھی خصوصی توجہ دیںگورنمنٹ بوائز ہائی سکول خانیوال کی تاریخی درسگاہ ہی, اس سکول کی روایات کو برقرار رکھا جائے ۔ باقی ضلع خانیوال کے سکولوں کے دورے بھی کروں گا یہ بات انہوں نے گرلز ایم سی ہائی سکول اور بوائز ماڈل ہائی سکول کا اچانک معائنہ کے موقع پر کہی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری بھی ان کے ہمراہ تھے۔کمشنر نے کلاسز میں جاکر طلبائوطالبات سے ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر بارے سوالات بھی کئے ۔کمشنر ملتان ڈویڑن کی تعلیمی اداروں میں ڈینگی بارے آگاہی سرگرمیاں 30 نومبر تک جاری رکھنے کی ہدایت انہوں نے سکولو ں کی صفائی، اساتذہ اور طلبہ کی حاضری بھی چیک کی۔انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ گرلز ایم سی ہائی سکول میں نو تعمیر شدہ بلاک کو فنکشنل کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :