چوتھی مرتبہ ٹائٹل جیت کر ملک و قوم کو تحفہ دینگے، سٹیو ہینسن

پیر 21 اکتوبر 2019 14:27

چوتھی مرتبہ ٹائٹل جیت کر ملک و قوم کو تحفہ دینگے، سٹیو ہینسن
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ رگبی ٹیم کے ہیڈ کوچ سٹیو ہینسن نے کہا ہے کہ مسلسل تیسری مرتبہ ٹائٹل جیت کر فتوحات کی ہٹرک مکمل کرنے کے ساتھ مجموعی طور پر چوتھی مرتبہ ایونٹ جیت کر ملک و قوم کو تحفہ پیش کرینگے، انہوں نے کہا کہ وہ ٹیم کی حالیہ کارکردگی سے مطمئن ہیں، انہوں نے کہاکہ ٹائٹل کے بھرپور دفاع کے لئے پر عزم ہیں ۔

اپنے ایک بیان میں سٹیو ہینسن نے کہا کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہے اور میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل میچ میں آئرلینڈ کے خلاف میدان میں اترنے کو بے تاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہیں تاہم انہوں نے ٹیم کو خبردار کیا ہے کہ ٹائٹل کے حصول کیلئے آئندہ میچز میں توقعات سے بڑھ کر کھیل پیش کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کی ٹیم میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل رائوند میں پہنچ چکی ہے اور کوارٹر فائنل میں اسکا مقابلہ آج ہفتہ کو آئرلینڈ کی ٹیم سے ہوگا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پول میچز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اپنے پول بی میں سب سے زیادہ 16 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر رہی۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلی مرتبہ رگبی ورلڈ کپ کا پہلا ایڈیشن 1987ئ میں اپنے نام کیا تھا اس کے بعد مسلسل دو 2011ء اور 2015 کا ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :