جیلینا اوسٹاپنکو نے لگسمبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

پیر 21 اکتوبر 2019 15:07

جیلینا اوسٹاپنکو نے لگسمبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا
لگسمبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) لٹویا کی ٹینس سٹار جیلینا اوسٹاپنکو نے نے لگسمبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں جرمنی کی حریف کھلاڑی جولیا گورجز کو شکست دیکر ستمبر 2017 کے بعد پہلا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

لگسمبرگ میں کھیلے گئے ڈبلیو ٹی اے ویمنز سنگلز فائنل میں جیلینا اوسٹاپنکو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرمنی کی جولیا گورجز کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-1 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ جیت لیا۔

متعلقہ عنوان :