چہلم شہداء کربلا پرپولیس نے اعلیٰ انتظامات کئے ،چیف ٹریفک آفیسرراولپنڈی

پیر 21 اکتوبر 2019 23:51

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2019ء) راولپنڈی ٹریفک پولیس نے شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر ماتمی جلوسوں کو ٹریفک سکیورٹی کے پیش نظر اور عوام کو ٹریفک سہولیات فراہم کرنے کے لئے راولپنڈی میں ٹریفک کے اعلیٰ انتظامات کئے ٹریفک پولیس نے 14بڑے ڈائیورشن پوائنٹس پر ٹریفک کو ڈائیورٹ کرنے کے ساتھ ٹریفک روانی کو متبادل راستوں پر نہ صرف رواں رکھا بلکہ آن گرائونڈ روڈیورزر کی بھر پور معاونت اور رہنمائی کی ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک کے بہترین انتظامات شاباش دیتے ہوئے چیف ٹریفک افسر راولپنڈی محمد بن اشرف نے بتایاکہ چہلم کے موقع پر خصوصی ٹریفک پلان مرتب کیا گیا تھا ٹریفک کے بہترین انتظامات کے پیش نظرٹریفک پولیس کے 3ڈی ایس پی، 14انسپکٹر،152وارڈن افسران اور 32ٹریفک اسسٹنٹ نے فرائض انجام دیئے اورپیشہ وارانہ امور کو بروئے کار لاتے ہوئے ٹریفک پولیس نے ضلع پولیس کے ساتھ مل کر ٹیم ورک اور مکمل کوآرڈینیشن کے ساتھ فرائض کی ادائیگی کو محنت اور لگن سے پایا تکمیل تک پہنچایا انہوں نے بتا یا کہ ماتمی جلوسوں کی سکیورٹی کے پیش نظر جہاں ٹریفک ڈائیورشن لگائی گئیں وہاں پر ٹریفک سکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے اور متبادل راستوں پر ٹریفک کو رواں رکھا گیاسی ٹی اونے چہلم کے موقع پرپیشہ وارانہ امور کو برئوے کاراور محنت سے اچھی ڈیوٹی پر ٹریفک پولیس کے تمام افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے شاباش دی ہے۔