سوئس انڈورز اوپن، راجر فیڈرر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

منگل 22 اکتوبر 2019 16:27

سوئس انڈورز اوپن، راجر فیڈرر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
برن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) سوئٹزرلینڈ کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور عالمی نمبر تین راجر فیڈرر سوئس انڈورز اوپن مینز سنگلز کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

سوئٹزرلینڈ میں جاری اے ٹی پی مینز سنگلز رائونڈ 32 میچز میں سوئس سٹار اور سب سے زیادہ 20 گرینڈ سلام چیمپئن راجر فیڈرر نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف جرمن کھلاڑی پیٹر گویوفیچک کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-1 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ جرمنی کے جان لینارڈ سٹروف بھی پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے انہوں نے رائونڈ 32 میچ میں سربین حریف کھلاڑی میومیر کو شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کیا۔ ان کی جیت کا سکور 6-4 اور 6-2 تھا۔

متعلقہ عنوان :