اعصام الحق قریشی سوئس انڈورز اوپن کے کوارٹر فائنل میں داخل

منگل 22 اکتوبر 2019 16:27

اعصام الحق قریشی سوئس انڈورز اوپن کے کوارٹر فائنل میں داخل
برن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے میکسیکن جوڑی دار سانتیاگو گونزالز نے پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے سوئس انڈورز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ انہوں نے پری کوارٹر فائنل میں سپین کے البرٹ راموس اور ان کے سربین جوڑی دار دوسان لاجوویک کو شکست دی۔

(جاری ہے)

سوئٹزرلینڈ میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میچ میں پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور انکے میکسیکن جوڑی دار سانتیاگو گونزالز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف سپین کے البرٹ راموس اور انکے سربین جوڑی دار دوسان لاجوویک کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

متعلقہ عنوان :