کوہاٹ، محکمہ زراعت کے اہلکاروں کی گندم تخم کے ڈیلروں کے سٹاک کی چیکنگ

منگل 22 اکتوبر 2019 17:14

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت ظاہرللهخان خٹک کی ہدایات پر محکمہ زراعت کے اہلکاروں اور سخی مرجان خٹک،کامران اللہ خٹک،ظہیر خان نے کوہاٹ میں گندم تخم کے ڈیلروں کا سٹاک چیک کیا اور متعلقہ ڈیلروں کو متنبہ/ خبردار کیا کہ صوبہ خیبر پختون خواہ کیلئے ناموزوں گندم تخم بیچنے والوں کے خلاف سیڈ ایکٹ2011 کے تحت قانونی چارہ جوئی کی جائیگی اور ساتھ ہی موقع پر موجود سٹاک کا بھی معائنہ کیا اور ناموزوں تخموں کی فہرست بھی دے دی۔

(جاری ہے)

مزید برآںڈپٹی ڈائریکٹر پلانٹ پرٹیکشن نے کھاد ڈیلروں کے سٹاک کا معائنہ کیا اور ضلع کے تمام کھاد ڈیلروں سے تجزئیے کے لئے نمونہ جات بھی موقع پر لیے۔ جو کہ زرعی تحقیقاتی ادارہ ترناب کو تجزئیے کے لئے بھیج دیے گئے اور تمام کھاد ڈیلروں کو سختی سے ہدایت کی کہ جعلی کھاد بیچنے والوں کے خلاف فرٹیلائزرایکٹ کے تحت قانونی کاروائی کی جائی گی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت کوہاٹ ظاہرا للهخان خٹک نے زمینداروں کو اطلاع دی کہ محکمہ زراعت کوہاٹ کے تمام دفاتر، استرزئی، کوہاٹ، لاچی ، بلی ٹنگ اور گمبٹ میںگندم کی اعلیٰ معیاری اور تصدیق شدہ اقسام اور کھادیں سرکاری ریٹ پر دستیاب ہیں۔تمام دفاتر ہفتہ اور اتوار کو بھی کھلے ہونگے۔