”پبلک ٹوائلٹ کا بند دروازہ زبردستی کیوں کھولا؟“

عرب شہری نے کم سن لڑکے پر تھپڑوں کی بارش کر دی

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 23 اکتوبر 2019 11:37

”پبلک ٹوائلٹ کا بند دروازہ زبردستی کیوں کھولا؟“
فجیرہ(اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اکتوبر2019ء) متحدہ عرب امارات کی ریاست میں ایک عرب باشندے کو کم سن نوجوان کو تھپڑ مارنا مہنگا پڑ گیا۔ متاثرہ لڑکے عرب شہری کے خلاف مقامی عدالت میں مقدمہ درج کرا دیا ہے۔ عدالت کی جانب سے عرب شخص کو سماعت کے لیے طلب کیا گی تو اُس نے اعتراف کیا کہ اُس نے کم سن لڑکے کو تھپڑ مارے، لیکن یہ سب اس وجہ سے ہوا کہ لڑکے نے انتہائی نامناسب حرکت کی تھی۔

جب استغاثہ کی جانب سے پُوچھا گیا کہ لڑکے نے کیا حرکت کی تو اُس نے بتایا کہ وہ ایک شاپنگ مال میں موجود تھا جب وہ وہاں موجود ٹوائلٹ میں گیا۔ اچانک کسی نے ٹوائلٹ کا دروازہ زور سے کھٹکھٹایا ۔ میں نے اسے بدتمیزی خیال کر کے کوئی جواب نہ دیا۔ اور پھر چند لمحوں بعد ہی کسی نے زور لگا کر زبردستی لاک کیا گیا دروازہ کھول لیا۔

(جاری ہے)

دروازے سے باہر کم سن لڑکا اپنے ہم عمر لڑکوں کے ساتھ کھڑا تھا اور وہ مجھے برہنہ حالت میں دیکھ کرکافی دیر تک قہقہہ مار کر ہنستے رہے۔

میں شرمندگی اور غصے سے شدید طیش میں آ گیا۔ پھر انہوں نے دروازہ بند کر دیا۔ اپنی اس تذلیل پر میں سخت رنجیدہ تھا۔ اسی وجہ سے میں نے باہر آتے ہی اس نامناسب حرکت کو انجام دینے والے لڑکے کو دو تین تھپڑ جڑ دیئے۔ لڑکے نے جان بُوجھ کر یہ حرکت کی تھی۔ حالانکہ اسے پتا بھی تھا کہ دروازہ لاک ہے، پھر ایسا کرنے کا کیا مقصد تھا۔ تاہم میرا مقصد لڑکے کو نقصان پہنچانا نہیں تھا۔ اسے تھپڑ اس لیے مارے تاکہ یہ اس طرح کی ذلیل حرکت آئندہ کسی اور سے کر کے اُسے شرمندہ نہ کرے۔ اسے سبق حاصل ہو۔ عدالت نے ملزم اور متاثرہ لڑکے کا موقف سُننے کے بعد اس مقدمے کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی ہے، اگلی سماعت پر اس مقدمے کا فیصلہ سُنا دیا جائے گا۔