ڈھوک سیداں گرائونڈ کی صفائی بارے توہین عدالت کی پٹیشن نمٹا دی گئی
بدھ 23 اکتوبر 2019 20:52
(جاری ہے)
عدالت عالیہ نے پٹیشنر کی جانب سے اعتراض نہ ہونے پر ڈھوک سیداں گرائونڈ کی صفائی بارے دائر توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی ۔
شفاف سوسائٹی غازی آباد راولپنڈی کینٹ کے صدر و سابق رکن مجلس عاملہ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن محمد انوار ڈار ایڈووکیٹ نے اے پی پی کو بتایاکہ عدالت عالیہ راولپنڈی نے ڈھوک سیداں گرائونڈ میں گندگی اور غلاظت کے ڈھیروں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے عدالتی بیلف مقرر کر تے ہوئے موقع پر جا کر گرائونڈ کی صفائی کی صورتحال پر رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کیے تھے اور لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے گذشتہ سماعت پر سی ای او راولپنڈی کینٹ کی سخت سرزنش کرتے ہوئے گرائونڈ کی فوری صفائی کے احکامات جاری کیے تھے ۔ان احکامات پر عمل در آمد کرتے ہوئے راولپنڈی کینٹ بورڈ کے شعبہ سینی ٹیشن نے گرائونڈ کی مکمل صفائی کر کے اسے بچوں کے کھیل کے قابل بنا دیا ۔واضح رہے کہ شفاف سوسائٹی غازی آباد راولپنڈی کینٹ کے صدر و سابق رکن مجلس عاملہ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن محمد انوار ڈار ایڈووکیٹ نے انعام الرحیم ایڈووکیٹ کے ذریعے عدالت میں دائر رٹ اور توہین عدالت کی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ ڈھوک سیداں میں 108کنال 9مرلہ جگہ موجود ہے جسے علاقہ مکینوں کی ضروریات کے مطابق سکول کالج ہسپتال اور کھیل کے میدان کے لئے مختص کیاجائے۔ عدالت کو بتایاگیا کہ قبل ازیں مذکورہ جگہ مختلف سرکاری اداروں کو الاٹ اور بعد ازاں اراضی کی نیلامی کی کوشش بھی کی گئی جس پر شہریوں نے شدید احتجاج بھی کیا تھاجبکہ عدالت نے رواں سال 20مئی کوگرائونڈ کو مکمل صاف کر کے یہاں کچرا نہ پھینکنے کا حکم دیا جس پر عملدرآمد نہ ہونے پر درخواست گزار نے توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی جس کی سماعت کے بعد عدالت عالیہ نے راولپنڈی کینٹ بورڈ کو سخت احکامات دیتے ہوئے عدالتی حکم پر من و عن عملدر آمد کی تلقین کی تھی ۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.