فروری کو اپنا ہی ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی فضائیہ کے افسران کے کورٹ مارشل کا فیصلہ

جمعرات 24 اکتوبر 2019 00:01

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) بھارت نے 27 فروری کو اپنا ہی ہیلی کاپٹر گرانے بھارتی فضائیہ کے افسران کا کورٹ مارشل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت دفاع کے ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال 27 فروری کو میزائل حملے میں اپنے ہی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنانے پر بھارتی فضائیہ کے ایک گروپ کیپٹن اور ایک ونگ کمانڈر کورٹ مارشل کا سامنا کریں گے۔واقعے میں ملوث دیگر 4 افسران کے خلاف بھی انضباطی کارروائی کی جائے گی ، ان افسران میں دو ائیر کموڈرو اور دو فلائٹ لیفٹیننٹ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :