ضلعی یوتھ آرگنائزیشن مردان کے زیراہتمام پولیو مہم کے حوالے سے واک کاانعقاد

جمعہ 25 اکتوبر 2019 12:50

ضلعی یوتھ آرگنائزیشن مردان کے زیراہتمام پولیو مہم کے حوالے سے واک ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2019ء) ضلعی یوتھ آرگنائزیشن مردان کے زیر نگرانی طلبا ء تنظیموں نے پولیو مہم کے حوالے سے واک کاانعقادکیاگیا۔ واک میں طلبہ اورعلاقے کے معززین نے کثیرتعدادمیںشرکت کی۔

(جاری ہے)

واک یوتھ آفس سے شروع ہوااورکالج چوک مردان پراختتام پذیرہوا۔واک کے شرکاء نے بینرزاورپلے کارڈاٹھارکھے تھے جن پرپولیوکے اہمیت کے حوالے سے نعرے درج تھے۔واک کے شرکاء نے کہاکہ والدین کوچاہئے کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم بچوں کوپولیوکے قطرے ضرورپلواکرمہم کامیاب کرائیں۔

متعلقہ عنوان :