راولپنڈی ،چوبیس گھنٹوں میں مزید 91 افراد ڈینگی کا نشانہ بن گئے

ہفتہ 26 اکتوبر 2019 14:31

راولپنڈی ،چوبیس گھنٹوں میں مزید 91 افراد ڈینگی کا نشانہ بن گئے
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2019ء) راولپنڈی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 91 افراد ڈینگی کا نشانہ بن گئے ۔ ذرائع محکمہ صحت کے مطابق رواں سیزن ابتک ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

(جاری ہے)

جڑواں شہروں کے 53 شہری اب تک راولپنڈی کے ہسپتالوں میں زندگی کی بازی ہار چکے ہیں ،گزشتہ چوبیس گھنٹے میں پوٹھوہار ٹائون سے 56 جبکہ شہر اور کینٹ سے 35 شہری ڈینگی کا نشانہ بنے۔محکمہ صحت کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ڈینگی سرویلنس مسلسل جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :