رحیم یار خان ۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام مختلف گیمز کے کوچنگ کیمپس کا انعقاد

منگل 5 نومبر 2019 20:13

رحیم یار خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2019ء) بہاول پور میں ہونے والے روھی سپورٹس فیسٹیول 2019میں شرکت کے لئے ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام مختلف گیمز کے کوچنگ کیمپس کا انعقاد کیا گیا جس میں ہاکی، فٹ بال، کرکٹ اور بیڈ منٹن گرلز اینڈبوائز شامل ہیں،29اکتوبر تا7نومبر2019ہاکی کیمپ عباسیہ سپورٹس کمپلیکس رحیم یار خان میں جاری رہے گا جس میں ضلع بھر سے سکول و کالج سطح کی ونر ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

کوچنگ ٹریننگ کیمپ میں تما م کھلاڑیوں کو جدید ہاکی کے بارے میں تر بیت فراہم کی جا رہی ہے جبکہ ان کوچنگ کیمپ میں بہترین کارکردگی کے حامل کھلاڑیوں کا میرٹ پر چنا? کرکے ضلعی سطح پر ٹیم تشکیل دی جائے گی جو روھی سپورٹس فیسٹیول میں ضلع رحیم یار خان کی نمائندگی کرے گی۔

متعلقہ عنوان :