درجہ حرارت 15ڈگری پر آنے پر ڈینگی بے جان ہوجائے گا‘ڈپٹی کمشنر سرگودھا

جمعرات 7 نومبر 2019 12:04

درجہ حرارت 15ڈگری پر آنے پر ڈینگی بے جان ہوجائے گا‘ڈپٹی کمشنر سرگودھا
سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2019ء) ڈپٹی کمشنر سرگودھا آسیہ گل نے کہا ہے کہ درجہ حرارت 15ڈگری پر آنے پر ڈینگی بے جان ہوجائے گا تاہم اس کے انڈوں کی تلاش او راس کا خاتمہ محکمہ صحت کی ٹیمیں اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے ممکن بنائیں تاکہ یہ آئندہ کبھی بھی خطرات پیدا نہ کر سکے ۔انہوں نے انسداد ڈینگی کیاجلاس کی صدارت کرتے ہوئیآگاہی مہم کو مزید تیزکرنے او راسے مسلسل بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے لاروا سائٹ کی تلفی ‘ تعاون نہ کرنے والے شہریوں ‘ تاجروں او رصنعت کاروں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی ۔انہوں نے اداروں کے مابین ہم آہنگی کو مزید بہتر بنا نے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ اداروں کے فیلڈ افسران ونمائندوں کی تربیت کو بھی بہتر بنایاجائے تاکہ تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن حکومت کے مقرر کر دہ معیار پر پوری اتر سکے ۔ اجلاس میں ڈاکٹر سہیل اصغر قاضی نے ڈینگی کی تازہ ترین صورتحال بارے آگاہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :