Live Updates

وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کا فیصل آباد میں چھ سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کا نوٹس ، ملزم گرفتار

منگل 21 مئی 2024 18:53

وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کا فیصل آباد میں چھ سالہ بچی سے مبینہ زیادتی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فیصل آباد میں چھ سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کا نوٹس لے لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ معصوم بچی کو درندگی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو کڑی سزا دلوائی جائے ۔ ریپ کیس میں سزا میں جلد اضافہ کیا جائے گا۔دریں اثناء وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کے نوٹس پر پنجاب پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات