ڈرامہ سیریل ’’ تنہائیاں‘‘ سے ملک گیرشہرت ملی ‘ شہنازشیخ

گھریلو مصروفیات کی وجہ سے ٹی وی سے کنارہ کشی اختیارکرنا پڑی ‘ انٹرویو

ہفتہ 9 نومبر 2019 12:13

ڈرامہ سیریل ’’ تنہائیاں‘‘ سے ملک گیرشہرت ملی ‘ شہنازشیخ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2019ء) اداکارہ شہنازشیخ نے کہا ہے کہ ڈرامہ سیریل ’’ تنہائیاں‘‘ سے مجھے ملک گیرشہرت ملی اور یہ ڈرامہ آج بھی لوگوں کے ذہنوں پر نقش ہے، گھریلو مصروفیات کی وجہ سے ٹی وی سے کنارہ کشی اختیارکرنا پڑی لیکن ریٹائرمنٹ نہیں لی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں شہناز شیخ نے کہا کہ ٹی وی پر بے پناہ کام کیا جومیرا اثاثہ ہے ،’’تنہائیاں ‘‘ ایسا ڈرامہ سیریل تھی جس سے مجھے بے پناہ شہرت ملی ۔ انہوںنے کہا کہ گھریلو مصروفیات کی وجہ سے طویل عرصے سے شوبز سے دور ہوںلیکن یہ کہا جا سکتاہے کہ میں نے ریٹائرمنٹ نہیں لی۔انہوںنے احسن خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ احسن خا ن انتہائی فرمانبردار نوجوان ہے اور اس کی خوبی نے بہت متاثرکیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :