مظفرگڑھ، مزدہ اور ٹرالر کے درمیان تصادم، دو افراد شدید زخمی

ہفتہ 9 نومبر 2019 15:40

مظفرگڑھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2019ء) میانوالی روڈ پر پٹھان ہوٹل کے قریب تیز رفتار مزدہ اور ٹرالر کے درمیان تصادم سے مزدہ پر سوار دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

حادثہ ٹرالر کی لاپرواہی سے اوور ٹیک کرتے ہوئے پیش آیا، ریسکیو 1122 نے حادثے میں زخمی ہونے والے دونوں افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :