مولانا فضل الرحمان سے پی ایم ڈی سی کے وفد کی ملا قات

پیر 11 نومبر 2019 21:26

مولانا فضل الرحمان سے پی ایم ڈی سی کے وفد کی ملا قات
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2019ء) مولانا فضل الرحمان سے رجسٹرار پی ایم ڈی سی ڈاکٹر اظہر شاہ کی قیادت میں وفد نے ملا قات کی ۔ ڈاکٹر اظہر شاہ نے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایم ڈی سی کے وفد نے ملازمین کی برطرفیوں اور آرڈیننس پر مولانا فضل الرحمن کو بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

جس پر مولانا فضل الرحمان نے ہمارے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور یہ معاملہ ایوان میں پیش ہونے پر مخالفت کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کے بعد پی ایم ڈی سی وفد کے اراکین مایوس نظر آئے۔ ڈاکٹر اظہر شاہ نے کہا کہ قومی اسمبلی سے آرڈیننس منظور ہو گیا ہے جس پر ہمیں تحفظات تھے جس پر ہم نے مولانا سے ملاقات کا فیصلہ کیا تھا۔ ڈاکٹر اظہر شاہ نے کہا مولانا فضل الرحمن نے سینیٹ میں آرڈیننس کی مخالفت کی یقین دہانی کرا ئی ہے۔