آسٹریلیا ‘ ’’ ایف آئی اے ورلڈ ریلی چیمپیئن شپ 2019‘‘کا فائنل راؤنڈ منسوخ کر دیا گیا

منگل 12 نومبر 2019 18:26

آسٹریلیا ‘ ’’ ایف آئی اے ورلڈ ریلی چیمپیئن شپ 2019‘‘کا فائنل راؤنڈ ..
سڈنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2019ء) آسٹریلیا ریاست نیو سائوتھ ویلز میں ’’ ایف آئی اے ورلڈ ریلی چیمپیئن شپ 2019‘‘کا فائنل راؤنڈ منسوخ کر دیا گیا جس کی وجہ ایف آئی اے ورلڈ ریلی کے مقام کوفس ہاربر کے قریب جنگلی آگ کا پہنچ جانا ہے ۔

(جاری ہے)

یہ عالمی ایونٹ گزشتہ ہفتے جمعرات کو شروع ہوا تھا ۔ عالمی ایونٹ کے چیئرمین اینڈریو پاپڈوپلوس نے کہا ہے کہ ریلی میں شامل ہرفرد کی زندگیوں کی حفاظت کے پیش نظر ریلی کو فی الحال منسوخ کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :