لاہور آنیوالی قراقرم ایکسپریس کا انجن اور پاور پلانٹ صفدرآباد ریلوے اسٹیشن پر ڈی ریل ہوگیا

بدھ 13 نومبر 2019 13:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2019ء) کراچی سے لاہور آنے والی قراقرم ایکسپریس کا انجن اور پاور پلانٹ صفدرآباد ریلوے اسٹیشن پر ڈی ریل ہوگیا ، خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی او رمالی نقصان نہیں ہوا ۔

(جاری ہے)

ریلوے ترجمان کے مطابق قراقرم ایکسپریس کے انجن اور پاور پلانٹ کی ڈی ریلمنٹ صبح 9 بجکر 27منٹ پر ہوئی ۔قراقرم ایکسپریس کو دوسرا انجن لگاکر منزلِ مقصود کی طرف روانہ کردیاگیاہے،اس ڈی ریلمنٹ کے نتیجے میں کسی قسم کا کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا۔ ترجمان کے مطابق ڈی ریلمنٹ سے ٹرینوں کی آمدورفت متاثر نہیں ہوئی اورلوپ لائن سے ٹرینیں رواں دواں ہیں۔

متعلقہ عنوان :