مولانا کا پلان (بی) سیاسی بدحواسی پلان ہے،فردو س عاشق اعوان

ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے سارے پلان ناکام ہوں گے، معاون خصوصی

بدھ 13 نومبر 2019 13:50

مولانا کا پلان (بی) سیاسی بدحواسی پلان ہے،فردو س عاشق اعوان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2019ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ مولانا کا پلان (بی) سیاسی بدحواسی پلان ہے،ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے سارے پلان ناکام ہوں گے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ مولانا کا پلان (بی) سیاسی بدحواسی پلان ہے،انہیں سمجھ نہیں آرہی وہ کیا کریں ۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے سارے پلان ناکام ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ مولانا جمہوری اور عوامی پلان سامنے لائیں۔(پلان بی) کے تحت کوئی ایسا غیر ذمہ دارانہ اقدام نہ اٹھائیں جو آپ کی اپنی سیاسی عبرت کا باعث بن جائے۔