کیمرون بینکرافٹ، جو برنز، ٹریوس ہیڈ اور مائیکل نیسر پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے 14 رکنی آسٹریلوی سکواڈ میں شامل،

ڈیوڈ وارنر اور سٹیون سمتھ بھی ٹیم میں شامل

جمعرات 14 نومبر 2019 12:43

کیمرون بینکرافٹ، جو برنز، ٹریوس ہیڈ اور مائیکل نیسر پاکستان کے خلاف ..
کینبرا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) کیمرون بینکرافٹ، جو برنز، ٹریوس ہیڈ اور مائیکل نیسر کو پاکستان کے خلاف آئندہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے 14 رکنی آسٹریلوی ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔ مارکس ہیرس، عثمان خواجہ اور پیٹر سڈل جو رواں سال کے شروع میں 17 رکنی ایشز سکواڈ کا حصہ تھے، ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے، پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 21 نومبر سے برسبین میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

14 رکنی آسٹریلوی ٹیم کی قیادت ٹم پین کریں گے، دیگر کھلاڑیوں میں ڈیوڈ وارنر، سٹیون سمتھ، کیمرون بینکرافٹ، جو برنز، پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، مارنس لیبوشین ، نیتھن لیون، مائیکل نیسر، جیمز پیٹنسن، مچل سٹارک اور میتھیو ویڈ شامل ہیں۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 21 سے 25 نومبر تک برسبین میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 29 نومبر سے 3 دسمبر تک ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :