ٹور میچ، انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 355 رنز بنا لئے، جوز بٹلر 88 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ

ہفتہ 16 نومبر 2019 22:46

ٹور میچ، انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 355 رنز بنا لئے، ..
ویلنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2019ء) انگلینڈ نے ٹور میچ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 355 رنز بنا لئے اور اسے نیوزی لینڈ اے کے خلاف 53 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوگئی ہے، اولی پاپ نے 88 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جو ڈینلی 68 رنز بناکر آئوٹ ہوئے، کھیل ختم ہوا تو جوز بٹلر 88 اور جوفرا آرچر 17 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے، نیوزی لینڈ اے کی جانب سے بلیئر ٹکنر اور ڈیرل مچل نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اے نے اپنی پہلی اننگز 302 رنز 6 کھلاڑی آئوٹ پر ڈیکلیئر کر دی تھی۔

متعلقہ عنوان :