منہ کی بجائے ناکمیں دانت نکل آیا

یہ انوکھا واقعہ چین میں پیش آیا جہاں آپریشن کرکے ناک سے دانت کو نکال دیاگیا

Sajjad Qadir سجاد قادر منگل 19 نومبر 2019 07:07

منہ کی بجائے ناکمیں دانت نکل آیا
بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 نومبر2019ء)    آپ نے یقیناً کبھی نہیں سنا ہو گا کہ کسی کے ناک میں دانت نکل آیا ہو کیونکہ دانت تو منہ کے جبڑے میں ہی نکلتے ہیں مگر دنیامیں ایک ایسا انوکھا شخص بھی موجود ہے جس کے منہ کی بجائے ناک میں دانت نکل آیااور اسے سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ گیا۔اس مشکل سے بچنے کے لیے وہ ڈاکٹر کے پاس گیا جس نے آپریشن کرنے کے بعد ناک سے دانت نکال دیا۔

چین میں طبی تاریخ کا ایک انوکھا ترین واقعہ پیش آیا ہے جس میں 30 سالہ شخص کی ناک میں ایک دانت اگ آنے کا انکشاف ہوا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں 30 سالہ ژانگ بنسینگ کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا جس پر انہیں اسپتال لایا گیا جہاں ناک کا ایکسرا کیا گیا تو ناک میں ایک ٹھوس شے کی موجودگی کا انکشاف ہوا جسے سرجری کے ذریعے نکالنے کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ماہر امراض ناک و حلق ڈاکٹر گولونگمئی نے ذانگ بنسینگ کا ہاربن میڈیکل یونیورسٹی اسپتال میں آپریشن کیا اور سانس لینے میں رکاوٹ کا باعث بننے والی ٹھوس چیز کو نکال دیا گیا تاہم یہ بات نہایت حیران کن تھی کہ یہ ٹھوس چیز کچھ اور نہیں بلکہ ایک دانت تھا جو جبڑے کے بجائے ناک میں اگ آا تھا۔ژانگ بنسینگ نے ڈاکٹر کو بتایا کہ 10 سال کی عمر میں وہ تیسری منزل سے گر گئے تھے جس میں ایک دانت دھنس گیا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دھنسے ہوئے دانت کی جڑیں ناک تک جا پہنچی تھیں اور وہاں ایک نیا دانت نکل آیاجو کہ وقت کے ساتھ ساتھ بڑا ہوتا گیااور ناک کے ذریعے سانس لینے میں دشواری پید اکر دی۔ دانت 1 سینٹی میٹر لمبا تھا۔تاہم آپریشن کے ذریعے دانت نکال لینے کے بعد اب ژانگ بالکل تندرست ہیں ارو سانس لینے کے عمل میں بھی آسانی محسوس کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :