وزیرصحت پنجاب کی زیرصدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں مدراینڈچائلڈ ہسپتال بارے جائزہ اجلاس

گنگارام میں جلد600 بسترکا مدراینڈچائلڈہسپتال تعمیرکیاجائے گا، ڈاکٹریاسمین راشد

منگل 19 نومبر 2019 16:28

وزیرصحت پنجاب کی زیرصدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں مدراینڈچائلڈ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2019ء) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں مدراینڈچائلڈہسپتال بارے جائزہ اجلاس منعقد ہواجس میں وائس چانسلرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ گنگارام ہسپتال ڈاکٹرفیاض بٹ، پراجیکٹ کنسلٹنٹ ڈاکٹرعامرسلمان، ایس ای بلڈنگ قیوم، ڈپٹی ڈائریکٹرآرکیٹیکٹ رابعہ اوراسسٹنٹ ڈائریکٹرآرکیٹیکٹ عظیم نے شرکت کی،ڈپٹی ڈائریکٹرآرکیٹیکٹ رابعہ اورپراجیکٹ کنسلٹنٹ ڈاکٹرعامرسلمان نے صوبائی وزیرصحت کوگنگارام ہسپتال میں بننے والے مدراینڈچائلڈہسپتال بارے جاری پیشرفت کی تفصیلات سے آگاہ کیا،صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ ماں اوربچہ کی صحت کویقینی بنانے کیلئے گنگارام میں جلدچھ سوکے قریب بستروں پرمشتمل اسٹیٹ آف دی آرٹ مدراینڈچائلڈ ہسپتال تعمیرکیاجائے گا، ہسپتال میں نوزائیدہ بچوں کی دیکھ بھال کیلئے بین الاقوامی معیارکے آئی سی یوزبنائے جائیں گے، انہوں نے کہاکہ ہسپتال میں بیس کے قریب ڈلیوری رومزاور تیس کے قریب انتہائی نگہداشت یونٹس بنائے جائیں گے، ہسپتال میں پرائیویٹ رومزکی سہولت بھی دی جائے گی، صوبائی وزیرصحت نے کہاکہ ہسپتال میں دوگائنی یونٹس اور نوزائیدہ بچوں کیلئے سرجیکل یونٹس بھی بنائے جائیں گے، ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ مدراینڈچائلڈہسپتال کے تمام تعمیری کام کی خودمانیٹرنگ کررہی ہوں، نئے مدراینڈچائلڈہسپتال سے ماں اوربچہ کی صحت کویقینی بنانے میں مددحاصل ہوگی، پنجاب میں ماں اوربچے کی صحت کویقینی بنانے اوراموات کوروکنے کیلئے جدیدطبی سہولیات فراہم کرناہوںگی۔