مسافروں سے ناجائز منافع لینے اور زائد نرخوں پر سفری سہولتیں دینے والے افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 19 نومبر 2019 18:27

مسافروں سے ناجائز منافع لینے اور زائد نرخوں پر سفری سہولتیں دینے والے ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 نومبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع بھر کے تمام ویگن اسٹینڈ و لاری اڈوں میں صفائی ستھرائی، پینے کا صاف پانی کی فراہمی، مسافروں کے لئے انتظار گاہ، بیھٹنے کی جگہ فراہم کی جائے ۔ انکا کہنا تھا کہ غیر قانونی اڈوں کی تعمیر نہیں ہونے دیں گے ، قانونی تقاضوں پر پورا اترنے پر اڈوں کی تعمیر ممکن ہو سکے گی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے اعوان ٹریول سروس پنڈ دادنخان کے حوالے سے کیس کی سماعت کی اور دونوں پارٹیز کا مواقف سننے کے بعد قانونی تقاضوں کے مطابق ہدایات دیں۔ اس موقع پر سیکرٹری ڈی آر ٹی اے صدام حسین، نمائدہ ٹریفک پولیس اور دیگر افسران موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹر سروس مسافروں سے ناجائز منافع لینے اور زائد نرخوں پر سفری سہولتیں دینے والے افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے سیکرٹری ڈی آر ٹی اے کو ضروری ہدایات دیں۔