ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا سے ہالینڈ کے سفیر کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

منگل 19 نومبر 2019 18:56

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا سے ہالینڈ کے سفیر کی ملاقات ، باہمی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2019ء) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا سے ہالینڈ کے سفیر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی ۔ ڈپٹی چیئر مین سینٹ سلیم مانڈی والا نے کہاکہ پاکستان اور ہالینڈ کے مابین دوستانہ تعلقات ہیں،تجارتی و معاشی سطح پر روابط کو مزید بڑھانے کیلئے وسیع گنجائش موجود ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ تجارتی روابط کو مزید فروغ دینا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ تجارتی اور پارلیمانی سطح پر وفود کے تبادلوں کو مزید بڑھانا ہوگا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے ہالینڈ کی سینیٹ کی سربراہ کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے دعوت نامہ ہالینڈ کے سفیر کے حوالے کیا۔ سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ عوامی سطح پر روابط کو فروغ دینے میں پارلیمانی نمائندے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :