دسواں فیفا بیچ سوکر ورلڈ کپ کل شروع ہوگا

بدھ 20 نومبر 2019 16:55

دسواں فیفا بیچ سوکر ورلڈ کپ کل شروع ہوگا
آسنسیون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2019ء) دسواں بیچ سوکر ورلڈ کپ 2019ء میگا ایونٹ کل جمعرات سے پیراگوئے میں شروع ہوگا۔ فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے مطابق ٹورنامنٹ میں دنیا بھر سے 16 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کرینگی۔ نہیں چار مختلف گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں پیراگوئے، جاپان، سوئٹزرلینڈ اور امریکا گروپ بی میں یوروگوائے، میکسیکو، اٹلی اور ہیٹی گروپ سی میں بیلاروس، یو اے ای، سینیگال اور روس جبکہ گروپ ڈی میں برازیل، اومان، پرتگال اور نائیجیریا شامل ہے۔

برازیل کی ٹیم میگا ایونٹ میں ٹائٹل کا دفاع کریگی۔ ٹورنامنٹ کے ابتدائی روز چار میچز کھیلے جائینگے جس کے مطابق پہلا میچ سوئٹزر لینڈ اور امریکا کی ٹیموں کے درمیان، دوسرا میچ پیراگوئے اور جاپان کی ٹیموں کے درمیان، تیسرا میچ اٹلی اور ہیٹی جبکہ چوتھا میچ یوروگوئے اور میکسیکو کے درمیان کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ہر ٹیم تین تین گروپ میچ کھیلے گی، میگا ایونٹ کے ابتدائی روز چار میچوں کا فیصلہ ہوگا۔

پہلا میچ گروپ اے کی ٹیموں سوئٹزرلینڈ اور امریکہ کے درمیان کھیلا جائے گا، دوسرا میچ بھی گروپ اے میں شامل ٹیموں میزبان پیراگوئے اور جاپان کے درمیان کھیلا جائے گا، تیسرا میچ میں گروپ بی کی ٹیمیں اٹلی اور ہیٹی مدمقابل ہونگی جبکہ چوتھا میچ یوروگوئے اور میکسیکو کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل یکم دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :