شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں’’ سندھی یوم ثقافت‘‘ منایا گیا
بدھ 20 نومبر 2019 20:45
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ ہم اپنی ثقافتی ورثے اور تہذیب کو فروغ دیں۔ انہوں نے ثقافتی ورثے کو فروغ دینے پر سندھ ٹیلی وڑن نیٹ ورک کو سراہا۔ شوکت نوناری نے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی میں ثقافتی ورثے پر پروگرام منعقد کروانے پر کی وائیس چانسلر پروفیسرڈاکٹر پروین شاہ کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ سندھ ٹیلی وڑن نیٹ ورک سندھ کی ثقافت اور تہذیب کو فروغ دینے میں اپنا کلیدی کردر ادا کررہا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر تاج محمد لاشاری چیئرمین شعبہ میڈیا اور کمیونیکیشن اسٹڈیز نے تقریری مقابلہ منعقد کروانے پر سندھ ٹیلی وڑن نیٹ ورک کے جذبے کی تعریف کی اور کہا کہ قوم اپنی ثقافت اور تہذیب سے پہچانی جاتی ہے، دنیا میں وہی اقوام زندہ رہتی ہیں جو اپنی ثقافت اور تہذیب کی حفاطت کرتی ہیں۔ تقریری مقابلے کے دوران مقررین نے سندھ کی عظیم ثقافت ، ثقافتی ورثے اور تہذیب پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے معیاری تعلیم پر زور دیااور کہا کہ ثقافتی ورثے کی حفاظت کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ تقریری مقابلے میں شعبہ اردو کے علی اکبر گھمرو نے پہلی، شعبہ میڈیا اور کمیونیکیشن اسٹڈیز کے شرجیل حیدر دھاریجو نے دوسری اور انسٹیٹیوٹ آف انگلش کے محمدامین خاصخیلی نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ شعبہ سندھی کے غلام نبی اٴْجن نے خصوصی انعام حاصل کیا۔ مقابلے جیتنے اور حصہ لینے والوں میں سرٹیفیکیٹس اور شیلڈز تقسیم کی گئیں۔ ججز کے فرائض پروفیسر ڈاکٹر اللہ وسایو سومرو، احمد علی میمن اور ارشاد وسان نے سرانجام دیئے۔ جبکہ نظامت کے فرائض خاوند ڈنو لاڑک نے سر انجام دیئے۔ پروفیسر غلام مصطفیٰ بلیدی، پروفیسر سرفراز کوریجو، پروفیسر لیاقت چانڈیو، فرحان علی نوناری، خان محمد سولنگی اور طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں مقابلے میں شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.