وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے کمونیکیشن ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 87 ارب 91 کروڑ روپے جاری کر دیئے

جمعرات 21 نومبر 2019 12:24

وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے کمونیکیشن ڈویژن کے ترقیاتی کاموں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2019ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں کمونیکیشن ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طورپر 87 ارب 91 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران ایک کھرب 54 ارب 96 کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے کاریک کوریڈور ڈویلپمنٹ کے لئے 2 ارب40 کروڑ، بسیمہ خضدار دو رویہ ہائی وے کے لئے ایک ارب، ایم ون ڈیرہ اسماعیل خان موٹر وے کے لئے 11 ارب 50 کروڑ، برہان حویلیاں ایکسپریس وے کے لئے 81 کروڑ، پنڈی گھیب کوہاٹ روڈ کی تعمیر کے لئے ایک ارب، جگلوٹ سکردو روڈ کی تعمیر کے لئے ایک ارب 75 کروڑ، لاہور ملتان موٹر وے کے لئے 2 ارب 34 کروڑ، پشاور ناردرن بائی پاس کے لئے 2 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :