پولیوکے خاتمے کیلئے حکومت تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے، ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ظفرعلی ایم شہی

جمعہ 22 نومبر 2019 17:12

پولیوکے خاتمے کیلئے حکومت تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے، ڈپٹی کمشنر ..
نصیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2019ء) ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ظفر علی ایم شہی اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نصیرآباد ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی ڈی ایچ او آفیس ڈیرہ مراد جمالی میں ایریاانچارج کی ٹرینگ کاجائزہ لیا اور پولیو مہم کے دوران انہیں درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کی اس موقع پر ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر ایاز جمالی۔این اسٹاف ڈاکٹر عبدالغفار سولنگی۔

ڈاکٹر منظور احمد ابڑو۔

(جاری ہے)

ملک فقیر محمد سمیت دیگر موجود ہیں ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ظفرعلی ایم شہی اورڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی نے کہاکہ پولیوکے خاتمے کیلئے حکومت تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے پولیوکے خاتمے یہاں سے ٹرینگ حاصل کرنے والاسٹاف نیک نیتی اورخندہ پیشانی سے اپنے فرائض سرانجام دیں تاکہ ہمیں پولیو کے خاتمے کی کامیابی حاصل ہوسکے آپ لوگوں کو ٹرینگ دینے کا مقصدبھی یہی ہے کہ موثر اندازمیں پولیو کے مرض پر قابوپایا جاسکے ہم سب نیک مقصد کے جتن میں ہیں ان شاء اللہ بہت جلد کامیابی ہمارے قدم چومے گی اورملک کو پولیو کے مرض سے پاک بنادیں گے انہوںنے کہاکہ پولیو کے خاتمے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے آپ بھی عوام میں پولیو کے خلاف مہم میں عوام کے اندر اس موذی مرض کے متعلق عوام میں شعورآگاہی پیداکریں تاکہ ہم اپنے آنے والی نسلوں کو محفوظ بناسکیںانہوںنے کہاکہ 16دسمبر سے 20دسمبر تک پانچ روزہ پولیو مہم میں تمام مکتبہ فکرسے تعلق رکھنے والے افرادبڑھ چڑھ کر حصہ لیں اوراپنے بچوں کوپولیو جیسے موذی مرض سے بچائیں ۔

متعلقہ عنوان :