وفاقی وزیر خسرو بختیار نے وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کا چارج سنبھال لیا

جمعہ 22 نومبر 2019 20:10

وفاقی وزیر خسرو بختیار نے وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کا چارج سنبھال ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2019ء) وفاقی وزیر خسرو بختیار نے وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کا چارج سنبھال لیا۔ جمعہ کو وزارت آمد پر سیکرٹری وزارت اور دیگر اعلیٰ حکام نے وفاقی وزیر خسرو بختیار کا استقبال کیا اور وزارت کا چارج لینے پر مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

وزارت کے حکام کی طرف سے وفاقی وزیر کو وزارت کے مختلف امور ، ذیلی محکموں اور شعبہ جات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ سیکرٹری وزارت فوڈ سکیورٹی نے خسرو بختیار کو وزارت کے نئے منصوبوں اور زرعی ایمرجنسی پروگرام پر بریفنگ بھی دی گئی۔