ڈپٹی کمشنرکاگورنمنٹ ایلیمنٹری گرلز سکول جکر کا دورہ

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 28 نومبر 2019 18:39

ڈپٹی کمشنرکاگورنمنٹ ایلیمنٹری گرلز سکول جکر کا دورہ
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 نومبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے گورنمنٹ ایلیمنٹری گرلز اسکول جکر کا دورہ کیا اور اس موقع پر انہوں نے کمپیوٹر لیب، ماڈل ہانسٹی شاپ اور لوکل کمیونٹی کی جانب سے عطیہ کی گئی ایک کنال اراضی کا افتتاح کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی سی جہلم محمد سیف انور جپہ نے اسکول میں تعمیر کیے گئے کمپیوٹر لیب اور ہا نسٹی شاپ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری سکولوں میں جدید طرز پر مبنی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے لوکل کمیونٹی کا بھرپور تعاون حاصل ہے ، اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن، ڈی ای او ایجوکیشن اسد نعیم، پرنسپل گورنمنٹ ایلیمنٹری اسکول جکڑ شاہینہ خالد، سماجی کارکن چودری محمد حسین، شیخ عبدالرحمان اور دیگر موجود تھے … ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ کمپیوٹر لیب میں 7 کمپیوٹر فراہم کیے گئے ہیں اور 20 بچوں کے لئے میز اور کرسیاں نسب کی گئی ہیں، انہوں نے بتایا ہے کہ اسکول میں ہا نسٹی شاپ کا ماڈل بھی تعمیر کیا گیا ہے جہاں بچے کھانے پینے کی اشیا خرید کر ایمانداری سے پیسے رکھیں گے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پرنسپل اسکول نے بتایا ہے کہ اپنی مدد آپ کے تحت سکول میں واشروم کی تعمیر بھی کی گئی ہے اور بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ، علاقہ سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکن شیخ عبدلرحمان نے اسکول کے لئے 1 کنال جگہ بھی فراہم کی ہے جس میں ایک کلاس روم بھی تعمیر کیا گیا ہے ، تمام تر وسائل کو بروے کار لاتے ہوئے بچوں کو معیاری تعلیمی سہولتیں میسر کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :