خیبر پختونخوا میں پولیو کے 2 نئے کیس سامنے آگئے

بدھ 4 دسمبر 2019 16:26

خیبر پختونخوا میں پولیو کے 2 نئے کیس سامنے آگئے
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2019ء) صوبہ خیبر پختونخوا میں پولیو کے 2 نئے کیس سامنے آئیں ہیں جس کے بعد رواں سال کے دوران صوبے میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد68ہوگئی ہے۔ ایمرجنسی آپریشن سنٹر خیبر پختونخوا کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ڈی آئی خان کی تحصیل پروا کے 18ماہ کے بچے اور لکی مروت کی تحصیل لکی کے 4ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ان بچوں کے فضلہ کے نمونے قومی ادارہ صحت اسلام آباد کی لیبارٹری بھجوائے گے تھے جہاں تفصیلی تجزیہ کے بعد ان بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی یوں رواں سال ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 94 جبکہ خیبر پختونخوا میں مجموعی تعداد 68 ہوگئی ہے۔

صوبے میں پولیو کے نئے کیسزسامنے آنے پر ایمر جنسی آپریشن سنٹر کے کوآرڈینیٹر عبدالباسط کی زیرصدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ای او سی کوآرڈینیٹر نے کہا کہ ہر بچے تک رسائی اور پولیو قطرے پلوانا ضروری ہے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ16دسمبر سے صوبہ بھر میںانسداد پولیو مہم شروع کی جائے گی، مہم کے دوران پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کرکے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائیں اور اپنے بچوںکو عمر بھر کی معذوری سے بچائیں ۔ عبدالباسط نے کہا کہ پولیو مہمات میں ہر بچے تک رسائی کے بغیر پولیو کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں اور اس ضمن میں کوئی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پولیو ویکسین ہر لحاظ سے محفوظ ہے۔

متعلقہ عنوان :