کھیلوں کی سرگرمیوں سے نوجوانوں کو منشیات سے بچایا جا سکتا ہے ،شیخ انصر عزیز

جمعرات 5 دسمبر 2019 23:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2019ء) میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے کہا ہے کہ جہاں کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں۔ کھیل سے انسانی زندگی پر بہتر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایسی سرگرمیوں سے نوجوانوں کو منشیات سے بچایا جا سکتا ہے اور میں شفاء انٹر نیشنل کی انتظامیہ کو ایسے اقدام کرنے پر سراہتا ہوں۔ انھوں نے ان خیالات کا اظہار شفاء سپورٹس چیمپیئن شپ 2019ء میں بطور مہمان خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے بہترین کارکردگی پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :