قصور، ٹماٹر کی اکتوبرکاشتہ نرسری فوری طورپرٹنل میں منتقل کرنے کی ہدایت

ہفتہ 7 دسمبر 2019 15:59

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2019ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ٹنل میں ٹماٹرکی کاشت کیلئے تیار کی گئی اکتوبرکاشتہ نرسری فوری طورپرٹنل میں منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاگیاہے کہ کاشتکار اچھے نکاس والی زرخیزمیرازمین جس میں نامیاتی مادوں کی پوری تعداد اور نمی دیر تک برقرار رکھنے کی صلاحیت ہوکاچنائوکریں تاکہ ٹماٹرکی اچھی پیداوار حاصل ہوسکے۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ زراعت نے بتایا کہ ٹماٹر کے پودے کو مختلف مراحل میں مختلف درجہ حرارت کی ضرورت ہوتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جب پودا اگائوکی حالت میں ہو تو اس کیلئے موزوں ترین درجہ حرارت 16سے 17 اور دن کے وقت 14 سے 19ڈگری سینٹی گریڈ ہوناچاہئیے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹماٹرکارنگ سرخ ہونے پر درجہ حرارت 20 سے 24ڈگری سینٹی گریڈ ہونا بھی ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :