عارف والا، پانچواں آل پاکستان سردار علی حسین ڈوگر میموریل ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ رانا نوید الحسن اکیڈمی نے جیت لیا

ہفتہ 7 دسمبر 2019 16:39

عارف والا، پانچواں آل پاکستان سردار علی حسین ڈوگر میموریل ٹی 20کرکٹ ..
عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2019ء) پانچواںآل پاکستان سردار علی حسین ڈوگر میموریل ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ رانا نوید الحسن اکیڈمی شیخوپورہ نے جیت کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ فائنل مقابلہ بابا فرید اسٹیڈیم گرائونڈ میں کریسنٹ کرکٹ کلب عارفوالا اور رانا نوید الحسن اکیڈمی شیخوپورہ کے درمیان کھیلا گیا۔

(جاری ہے)

رانا نوید الحسن اکیڈمی کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دووکٹ سے میچ جیت کر ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

فائنل میچ کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر سید آصف حسین شاہ ، سابق ایم این اے ڈاکٹر جنید ممتاز جوئیہ، اپم پی اے چوہدری نعیم ابراہیم تھے ٹورنامنٹ کے آخر میں مہمان خصوصی کامیاب ٹیم کے کھلاڑیوں کو 2لاکھ روپے کیش اور گولڈ ٹرافی جبکہ رنر اپ ٹیم کو ایک لاکھ روپے اور سلور ٹرافی کا انعام دیا گیا۔ ٹورنامنٹ میں ملک بھرسے سولہ ٹیموںنے حصہ لیا۔

متعلقہ عنوان :