جاپان کی شرح نمو میں رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں اضافہ

پیر 9 دسمبر 2019 13:20

جاپان کی شرح نمو میں رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں اضافہ
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2019ء) جاپان کی شرح نمو میں رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں غیر متوقع اضافہ رہا۔جاپانی حکومت کی جانب سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق رواں سال کی تیسری سہ ماہی دوران شرح نمو نے 0.4 فیصد وسعت اختیار جو کہ اندازوں سے کہیں بہتر رہی۔

(جاری ہے)

اس سہ ماہی کے دوران برآمدات کے حجم میں کمی کے باوجود انوسٹمنٹ اور ہائوس ہولڈ کنزمپشن کو استحکام رہا جس سے قومی ترقی کو مدد ملی۔ستمبر میں ہائوس ہولڈ کنزمپشن (گھریلو جاتی کھپت)بڑھ کر 9.5 فیصد پر آئی جبکہ سال کی چوتھی سہ ماہی میں اس میں کمی آئے گی ۔