سی ڈبلیو سی چیلنج لیگ، کینیا نے جرسی کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

پیر 9 دسمبر 2019 20:42

سی ڈبلیو سی چیلنج لیگ، کینیا نے جرسی کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
مسقط ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2019ء) سی ڈبلیو سی چیلنج کرکٹ لیگ میں کینیا نے جرسی کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا، راکپ پٹیل نے ناقابل شکست سنچری بنائی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے دسویں میچ میں جرسی کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 233 رنز بنائے، کورے بائسن نے نصف سنچری بنائی، جواب میں کینیا نے ہدف 46.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، راکپ پٹیل نے 101 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، رشبھ پٹیل نے 99 رنز بنائے اور آئوٹ نہیں ہوئے۔

متعلقہ عنوان :