ہاتھ دھونے کا عالمی دن13دسمبر کو منایا جائے گا

منگل 10 دسمبر 2019 12:54

ہاتھ دھونے کا عالمی دن13دسمبر کو منایا جائے گا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2019ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہاتھ دھونے کا عالمی دن13دسمبر کو منایا جائے گا۔ اس دن کی مناسبت سے مختلف تنظیموں کے زیراہتمام صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک بھر میں آگاہی واکس اور سیمینارز منعقد ہوںگے جن میں ہاتھ دھونے سے متعلق عوام میں شعور اجاگرکیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس دن کو منانے کا مقصد عوام میں مختلف بیماریوں سے محفوظ رہنے بارے آگاہی پھیلانا ہے۔اس دن کی مناسبت سے الیکٹرانک میڈیا پروگرامز نشرکرے گا جبکہ پرنٹ میڈیا پرفیچرز شائع کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :